کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں غلطی کا مارجن ہوتا ہے لیکن سیمی فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔ پانچ میچز جس طرح ہماری ٹیم نے کھیلے ہیں اس سے سیمی فائنل میں اعتماد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کمزوریاں کم اور خوبیاں زیادہ ہیں، نو سے دس لوگ پرفارم کر رہے ہیں ، ایک آدھ جو نہیں بھی کر رہا تو وہ ان میں چھپ گیا ہے۔ ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف بہتر پلاننگ کرنا ہوگی کیونکہ بڑی ٹیمیں اگر پکڑ لیں تو موقع نہیں دیتیں۔
سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے اوورز میں تیزی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ پانچ سے 10 رنز ہوتے ہیں جو فرق ڈالتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ دبئی میں 11 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…