ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کپتان بن گئے

شارجہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں اب تک بابر اعظم نے 264 رنز بنالیے ہیں۔بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلاجے وردھنیکا ریکارڈ توڑ دیا۔ مہیلاجے وردھنے نے 2012 ورلڈ کپ میں بطور کپتان 201 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ بابر اعظم کسی بھی ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔ بابر اعظم سے

قبل یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر اعظم موجودہ ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جوز بٹلر نے اس ایڈیشن میں اب تک 240 رنز کیے ہیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

3 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

11 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

37 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

47 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago