انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے جوقیمت پنجاب، پشاور میں ہے وہ ریٹ سندھ میں بھی ہوجائیگا لیکن بتایاجائے کراچی میں 1500روپے کا20کلوآٹے کا تھیلاکیوں ہے ؟ . گورنر سندھ نے کہا کہ زیادہ تر شوگرملز سندھ میں آصف زرداری اور ان کے دوستوں کی ہیں یہ عوامی مسئلہ ہے اسے سیاسی نہیں بنائیں . انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول آج بھی پاکستان میں سستا ہے حکومت پاکستان کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول آج بھی پاکستان میں سستا ہے . ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی علیحدگی کی باتیں مفروضہ ہے ایم کیوایم کے دوستوں سے ملاقتیں ہوتی رہتی ہیں ایم کیوایم اپنے فیصلوں میں خودمختارہے ہمارے تعلقات بہترہیں .
متعلقہ خبریں