احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز ٗ طریقہ کار بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن آج سے شروع ہو جائے گی اور رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ احساس راشن پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غریب خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 31 ہزار روپے سے کم ہے ان کی رجسٹریشن پیر سے شروع کردی جائے گی۔ثانیہ نشتر کے مطابق اس مقصد کیلئے ایک ویب پورٹل بنایا جائے گا اور مستحق خاندان روز مرہ استعمال کی اشیا مثلاً آٹا، دالیں، تیل،

چینی وغیرہ یوٹیلیٹی اسٹور اور پرچون کی دکانوں سے سستے داموں خرید سکیں گے۔گلی محلوں میں کھلی چھوٹی پرچون کی دکانیں بھی اگر رجسٹرڈ اور اس نظام میں مجاز ہوئیں تو وہ بھی یہ سہولت فراہم کر سکیں گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس سماجی اقتصادی رجسٹری سروے مکمل ہوچکا جسے اس غریب نواز پروگرام کے سلسلے میں مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، اس سے مستفید ہونے کے لیے قومی شناخت کارڈ پر رجسٹرڈ فون نمبر درکار ہوگا جو اشیا کی خریداری سے قبل خاص اسٹورز پر دیا جائے جس کے بعد شہری سستے داموں اشیا حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2کروڑ رجسٹرڈ خاندانوں میں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم ایک ماہ استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ بھی استعمال کی جاسکے گی۔انہوںنے کہاکہ وہ ریٹیل اسٹورز جو اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا چاہتے ہیں ان کی تصدیق کی جائے گی جس کے لیے ان کا بینک اکاؤنٹ درکار ہوگا تاکہ سبسڈی کی رقم وصول کرسکیں۔

Recent Posts

لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین…

9 mins ago

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہربھی شامل

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہر بھی شامل…

21 mins ago

این آئی سی ایچ: طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)این آئی سی ایچ میں طبی عملے کی جانب سے او پی ڈی کا…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کے ساتھ ایئرلائن کی ایسی حرکت کہ وہ غصے میں آ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کے کسی بھی اطلاع کے…

32 mins ago

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی…

35 mins ago

پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ…

36 mins ago