بگڑا ہوا پاکستان ہم ٹھیک کردیں کیونکہ ہمیں ٹھیک کرنا آتا ہے،اس نظام کے تحت ملک نہیں چلے گا، مصطفی کمال
. ہم آئین میں 2 ترامیم کروائیں گے اور کراچی سے کشمیر تک 90 فیصد پاکستان کے مسائل ان دو ترامیم سے حل ہو جائیں گے . ہم مقامی حکومتوں کے محکمے، اختیارات آئین میں لکھوائیں گے . نیشنل فائنانس کمیشن کیساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو آئین میں لکھوائیں گے . نواز شریف نعرہ لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو کے یعنی اگر مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیا تو آپکے ووٹ کی عزت نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کے پیچھے سب کچھ چھین لیا جبکہ عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ مارا، قوم سوچے سمجھے بغیر پیچھے لگ گئی اور آج ہر جانب تباہی مچ گئی . تباہی آ نہیں رہی تباہی آگئی ہے . آج ایک وقت کے کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں دال خریدنے تک کے اب پیسے نہیں رہے،دن میں گیس نہیں رات میں بجلی نہیں ،تباہی پوری طاقت سے آگئی ہے . قوم کو اب نعرے نہیں، مسائل کا حل چاہیے . ہر انتخابات کے بعد مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتے ہیں کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے . ہر عہدے پر لوگ بیٹھے ہیں لیکن کردار والے نہیں ہیں، تبھی مسائل حل نہیں ہورہے بلکہ بڑھ رہے ہیں . پاکستان میں اب کسی کے پاس 2/3 اکثریت نہیں آئے گی . پی ایس پی کو اگر کراچی 10-15 نشستیں ملیں تو پی ایس پی وزارتیں نہیں مانگے گی بلکہ جسکو وزیراعظم بننا ہوگا اس سے آئین میں 2 ترامیم کرنے کو کہے گی اور غیر مشروط حمایت کرئے گی،انتخابات ہم نہیں کراچی اور سندھ والے ہارے ہیں . انکے گھروں میں آج بھی پانی نہیں آرہا، آج بھی انکے گھروں سے گٹر کا پانی باہر نہیں جارہا . پاکستان کے لوگوں کا حق یہ ہے کہ ایم این اے جو پانی دینے آتا ہے اس سے عوام کہے کہ ہمیں ہمارے پانی، بجلی، گیس، تعلیم، صحت، سڑک اور صفائی کا اختیار گلی کے کونسلر تک چاہیے . اصل تبدیلی یہی ہے کہ اختیارات، وسائل، پیسے اور طاقت گلی تک پہنچے گے،ہم آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں . انہوں نے کہا کہ 13 سال میں 10242 ارب روپے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو ملے،کرپٹ پیپلز پارٹی نے 2300 ارب صرف تعلیم پر خرچ کیے، آج ستر لاکھ بچے اسکول سے باہر ہے، پیپلزپارٹی کل کا دہشت گرد آج بنا رہی ہے، ایک وزیراعظم اور چار وزرا اعلی تمام وسائل طاقت اور اختیارات پر قابض ہے،اختیارات اور وسائل پر قبضہ کرپشن کی بنیاد ہے، لاڑکانہ میں بچے کو کتے کاٹتے ہیں وہاں ویکسین نہیں تھر میں مائیں وہاں سے پانی لاتی ہیں جہاں جانور پانی پیتے ہیں وہ کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی جس نے سندھ میں موت کو کھلی چھوٹ دے دی ہے وہ عمران خان کی حکومت کیخلاف کیسے مظاہرے کررہی ہے آج پیپلزپارٹی عمران خان کی نااہل حکومت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے . صرف گو نیازی گو نہیں بلکہ گو زرداری گو کے بغیر سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی . آج پورے ملک میں عمران خان کی حکومت کیخلاف مظاہرے ہورہے ہیں غضب خدا کا کہ بلاول بھٹو عمران خان کیخلاف مظاہرے کررہے ہیں پیپلز پارٹی کو 10242 ارب وفاق سے ملے لیکن آج ایک قطرہ پانی نہیں ملتا،13 سال میں ایک بس نہیں آئی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ ویلج کیماڑی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ آج سندھ میں گٹر لائن کا انچارج وزیر اعلی ہے . دنیا کے کس ملک میں گٹر کا انچارج وزیر اعلی کے پاس ہے،وزیر، مشیر اور ایم این اے پانی دینے آئے تواس سے کہا جائے کہ یہ تمہارا کام نہیں، اسکو کہا جائے کہ تم اختیارات اور وسائل کو گلی تک منتقل کردو ہم پانی خود لے لیں گے . انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست سے پہلے اس شہر میں کلمہ پڑھنے والا کلمہ پڑھنے والے کے ہاتھوں سے مارا جاتا تھاہم نے اسوقت سچ بولا،جب سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی، ہم ایم این اے، ایم پی اے اور وزارتیں چھوڑ کر ہم سیاست کر رہے ہیں ہم رب کی رضا کے لیے یہ کام کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اج تک کسی وزیراعظم یا وزیر کو گریبان سے نہیں پکڑ سکتے . محلے والوں کا ہاتھ ہی نیب کا ہاتھ ہوگا . انہوں نے کہا کہ امان اللہ جدون پی ایس پی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوگا . اس موقع پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے بھٹہ ویلج میں پی ایس پی کی جانب سے لگائے گئے بارہ ہزار گیلن یومیہ کے آر او پلانٹ اور بھٹہ ویلج میں پی ایس پی دفتر کا افتتاح کردیا . .