ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان بدسلوکی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی . نجی ٹی وی کے مطابق مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے .

جس میں عائشہ اکرام نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے، اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا . ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرام کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے . یہاں واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے کیس نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آئی جس میں ہوشربا انکشاف ہوا کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے . سامنے آنے والی مینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ ( شہرت )میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی . آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں نے چودہ اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آئوں گی . ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجا نا ہے ، پھر اپنی ورتھ ( شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے . دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی . ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں