فروری میں مزید مہنگائی ۔۔عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے گی ، حکومت کو ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم دو حصوں میں تقسیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے سے متعلق پی ڈی ایم دو حصوں میں تقسیم ہونے لگی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نوے فیصد ایک ہی نقطہ پر آگئے ،مہنگائی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،دسمبر میں تحریک چلانے سے عوام کم سڑکوں پر آئیں گے ،فروری تک مزید مہنگائی ہو گی،اور عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے گی،دو بڑی جماعتوں کے نقظہ نظر سے مولانا ایک با رپھر دلبرداشتہ ہو گئے ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پر

متفقہ رائے دی ہے کہ حکومت کو گرانے کی نہیں معمولی دھکا دینے کی ضرورت فروری کے بعد پیش آئیگی،اور یوں مہنگائی کا جن بوتل سے نکل چکا ہے اوروہ حکومت کے کنٹرول کرنے کے بس میں نہیں ہے ،عالمی مہنگائی کے اعداد و شمار کو ضرب تقسیم دیکر پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور انکے مطابق مہنگائی پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یوں پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر کریگی اور اب سردیوں میں گنے کی کٹائی اور دیگر مسائل کے بعد عام شہری سڑکوں پر نہیں نکل سکے گا اور فروری میں عوام خود بخود ہی سڑکوں پر آ جائے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ کو پاکستان مسلم لیگ نے کاپی کر کے ایک ہی ساتھ پی ڈی ایم اجلاس میں پیسٹ کر دی اور یوں مولانا کے خیالات کو پانی پانی کر دیاگیا،دوسری جانب مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو عندیہ دیدیا ہے کہ وہ تیاری کریں اور اس تحریک میں پاکستان مسلم لیگ بھرپور حصہ لے گی۔

Recent Posts

کاجول کی بھری محفل میں شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ایسی حرکت کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز…

2 mins ago

اسلام آباد میں خاتون انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف…

8 mins ago

آئینی ترامیم کے نفاذ کیلئے ایک بار پھر غیر جمہوری طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی…

10 mins ago

وزیراعلیٰ اور ایم پی ایز نے صرف اپنے حفاظت کا بیڑا اٹھارکھا ہے ،کمزورطبقے کا قتل عام جاری ہے ، ٹریڈیونینز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے رہنماﺅںمحمد رمضان اچکزئی، محمد رفیق لہڑی، محمد…

18 mins ago

قلات بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میںہی دم توڑ گئی

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک…

32 mins ago

قلعہ عبداللہ،فائرنگ سے خاتون اورایک شخص قتل،2زخمی

قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمن زئی میں فائرنگ کا واقعہ سید عرفان…

42 mins ago