سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک نہیں تھا اور یہی وجہ ان کے ہارنے کی بھی بنی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈریسنگ روم میں دہلی اور ممبئی والوں کے مابین کھینچا تانی ہوئی ہے اور یہ کوئی عام بات نہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی

کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکر ا ،شعیب ملک نے آسٹریلیا کی حکمت عملی توڑنے کا پلان بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے اچھا کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور اس سے سیمی فائنل میں ٹف چیلنج ہوگا۔میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ راؤنڈ میچز ختم ہوئے ہیں اب مینجمنٹ اور کھلاڑی بیٹھ کر حکمت عملی تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ کو سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے اور اپنے پلان پر عمل درآمد کرنے کی طرف ٹیم کا دھیان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے شعیب ملک کی سکاٹ لینڈ کیخلاف تیز ترین نصف سینچری کی ویڈیو جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی (ICC)نے شعیب ملک کی تیزی ترین نصف سینچری کی ویڈیواپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی ہےجسے اب تک صارفین کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے ۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 min ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

9 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

35 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

45 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago