ناظم جوکھیو کے دماغ کے اندر خون کے لوتھڑے تھے

کراچی(قدرت روزنامہ) ملیر میں قتل کیے گئے ناظم جوکھیو کی ابتدائی میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔پولیس سرجن کے مطابق ناظم جوکھیو کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیع سید کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے سر، چہرے، ہاتھ، پاؤں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات تھے۔پیٹھ اور جسم کے پچھلے حصے پر رگڑ کے زخم تھے۔
ناظم جوکھیو کے دونوں ہاتھ پر کافی زیادہ سوجن تھی۔دماغ کے اندر خون کے لوتھڑے تھے اور سر پر چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کے ہاتھ پاؤں بانڈھنے کے نشانات نہیں ملے تاہم سینے اور رانوں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات اور زخم پائے گئے۔ڈاکٹر سمیع سید نے کہا کہ باندھ کر یا لٹکا کر دم گھٹنے کے نشانات نہیں ملے،ناظم کی ہڈیاں ٹوٹنے کی شواہد بھی نہیں ملے۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کی لاش ہفتے ملیر میمن گوٹھ سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ایم پی اے کریم جوکھیو کے سیکریٹری نیاز جوکھیو کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اویس جوکھیو پر پارٹی کارکن ناظم جوکھیو کے قتل کا الزام ہے، اویس جوکھیو پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم کے چھوٹے بھائی ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنیکی ہدایت کر دی۔
وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے ورثا کو انصاف دلایا جائے اور لواحقین کی مرضی سے مقدمے کا اندراج کیا جائے۔ قبل ازیں ملیر جام گوٹھ میں نوجوان کے قتل پر اہلخانہ نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالارگوٹھ میں بااثر افراد تلور پرندیکا شکار کرنے آئے تھے تمام افراد پی پی رہنماجام اویس بجار کے مہمان تھے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ رات کو جام اویس بجار کے گارڈ گھرآئے اور ناظم جوکھیو کو اوطاق لے گئے مقتول کے بھائی نے اوطاق جاکراویس بجارسے معافی مانگی مگراسے رحم نہ آیا، اویس بجارکے گارڈزنے ناظم جوکھیو پر تشدد کیا اور بھائی کو گھربھیج دیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ لاش کی اطلاع میمن گوٹھ تھانے سے موصول ہوئی اور پولیس نے ڈرامائی کارروائی میں 2افراد کو حراست میں لیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago