نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے . جاری بیان میں وزاررت اطلاعات و نشریات کے 19 ستمبر کو جاری خط کا ریفرنس بھی شامل ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان اقوام کے سالانہ اجلاس میں نیا نقشہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے . جب کہ نئے نقشے سے متعلق وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان بھی وائرل ہوا تھا جس میں ان ہوں نے کہاکہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا . ان کا کہنا تھا کہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے نشریات شروع کرنے سے قبل پاکستان کا سرکاری نقشہ ٹی وی پر دکھانے کا حکم دیا ہے . پیمراکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن کو نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا .
متعلقہ خبریں