پیمراکانیوزچینلز کوخبرنامے سے قبل پاکستانی نقشہ دکھانے کاحکم

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے نشریات شروع کرنے سے قبل پاکستان کا سرکاری نقشہ ٹی وی پر دکھانے کا حکم دیا ہے۔پیمراکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن کو نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے۔ جاری بیان میں وزاررت

اطلاعات و نشریات کے 19 ستمبر کو جاری خط کا ریفرنس بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان اقوام کے سالانہ اجلاس میں نیا نقشہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔جب کہ نئے نقشے سے متعلق وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان بھی وائرل ہوا تھا جس میں ان ہوں نے کہاکہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

4 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

11 mins ago

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام…

22 mins ago

کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں…

30 mins ago

کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت…

39 mins ago

کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل…

48 mins ago