پرویز خٹک گروپ کو دھچکا، اہم خاتون رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں

نوشہرہ (قدرت روزنامہ)پرویز خٹک گروپ کو دھچکا لگ گیا . سابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شامل ہو گئیں .

تفصیلات کے مطابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی . اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک نے سابق نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے جو کہ نائلہ ناز نے قبول کر دی اور پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی . واضح رہے کہ نائلہ نازسال 2005 کے بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل بدرشی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخواہ بھر سے کامیاب ہونے والی پہلی نائب ناظمہ تھی . دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے ناراض ساتیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئے،سابق ناظم یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل حاجی بشیر خان نے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ سیاسی معاذ سنبھالنے کا عہد کر دیا . اس سلسلے میں حاجی بشیر خان کی رہائشگاہ پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور ایم این اے ڈاکٹرعمران خٹک کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین علاقہ اور یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم بشیر خان نے اپنی تمام تر ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے احد خٹک گروپ سے پرویز خٹک گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا . . .

متعلقہ خبریں