پرویز خٹک گروپ کو دھچکا، اہم خاتون رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں

نوشہرہ (قدرت روزنامہ)پرویز خٹک گروپ کو دھچکا لگ گیا۔سابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شامل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک نے سابق نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے جو کہ نائلہ ناز نے قبول کر دی اور پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
واضح رہے کہ نائلہ نازسال 2005 کے بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل بدرشی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخواہ بھر سے کامیاب ہونے والی پہلی نائب ناظمہ تھی ۔

دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے ناراض ساتیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئے،سابق ناظم یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل حاجی بشیر خان نے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ سیاسی معاذ سنبھالنے کا عہد کر دیا ۔

اس سلسلے میں حاجی بشیر خان کی رہائشگاہ پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور ایم این اے ڈاکٹرعمران خٹک کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین علاقہ اور یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم بشیر خان نے اپنی تمام تر ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے احد خٹک گروپ سے پرویز خٹک گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

24 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

28 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

46 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

47 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

1 hour ago