پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں دونوں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلتی ہیں،اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کا نظام چاہتی ہے . سندھ میں ظالم جاگیردار وں و کرپٹ سرمایہ داروں کا قبضہ ہے . پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں دونوں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلتی ہیں . ملیر کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے بہیمانہ قتل سے ثابت ہوا کہ سندھ میں آج بھی جنگل کا قانون ہے . آصف علی زرداری پیپلز پارٹی ایم پی اے کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا نوٹس لے پوری قوم مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے . قبل ازیں ان جام شورو ٹول پلازہ پر زبردست استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی . بعد ازاں انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں وادھو واہ قاسم اباد، پٹھان کالونی سے ہوتے ہوئے ہالا ناکہ پر جلسہ گاہ لایا گیا . جلسہ سے درگاہ سرہندی مٹیاری کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، ضلعی امیر عقیل احمد خان،جے آئی یوتھ سندھ کے صدر محمد حسن کھوسہ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور آفاق حسن سولنگی و دیگر معززین بھی اسٹیج پر موجود تھے . سراج الحق نے مزید کہاکہ 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مگر اس نے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا یہاں غربت ناچ رہی ہے . شہر گندگی و غلاظت کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں . سندھ کے عوام ایک بار جماعت اسلامی کو موقع دیں ان شاء اللہ صوبہ و عوام کی تقدیر بدل دیں گے . انہوں نے کہاکہ اب سردار زبیر خان اور سولنگی قوم اکیلی نہیں ہے پوری جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہوگی . جہاں بھی سولنگی قوم کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہمارے ہاتھ ظالموں کے گریبان میں ہوں گے . سردار زبیرخان نے کہاکہ سراج الحق مظلوموں کی آواز ہیں . جماعت اسلامی میں بھی شمولیت کا مقصد حق کی آواز بلند کرنا ہے . جماعت اسلامی کو سمجھنے میں مجھے دو سال لگے ہیں . اس سے زیادہ صاف و شفاف پارٹی و قیادت مجھے نہیں ملی اس لیے آج میں باقاعدہ برادری و اتحادیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوا ہوں . جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوکر سولنگی برادری سمیت پوری قوم کی خدمت کریں گے . انہوں نے اعلان کیاکہ جلد گوادر میں سراج الحق کا جلسہ کریں گے جس میں چاروں صوبوں سے سولنگی برادری کے لوگ شریک ہوں گے . امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاکہ سردار زبیرخان کی برادری سمیت شمولیت جماعت اسلامی کے لیے اعزاز ہے . پوری سولنگی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی آپ کے دکھ سکھ میں ساتھ ہوگی . ملک کی تمام جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں مہنگائی ، بیروزگاری و بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے . ملیر کراچی میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ہاتھوں نوجوان ناظم جوکھیو کا بہیمانہ قتل ظلم کی انتہا ہے . درگاہ سرہندی مٹیاری کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی نے کہاکہ جماعت اسلامی باکردار لوگوں کی جماعت ہے جو نظام مصطفٰی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے . ہمارے تمام مسائل کا حل بھی یہی ہے . سردار زبیر خان کی جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئند اور ثابت ہوگیا کہ جماعت ہر مظلوم کی جماعت ہے . سردار زبیر کے چھوٹے بھائی آفاق حسن نے کہاکہ ہم نہ صرف جماعت اسلامی کو حیدرآباد میں جماعت کا گڑہ بنائیں گیبکہ سندھ کیہر حلقہ سے سولنگی برادری کے لوگ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار وں کو سپورٹ کریں گے . . .