سب پابندیاں ختم ہو جائیںگی، میں خود وزیراعظم بنوں گا

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اب پوزیشن لیڈرز کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 2018 میں ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی ،پیپلز پارٹی کے دور میں پچیس بلین ڈالر تھی اور نواز شریف کے دور میں یہ 5 بلین ڈالر کم ہو گئی۔نواز شریف، اسحاق ڈار اور شہباز شریف کس معاشی ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔
اس سال صرف ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 26 بلین ڈالر رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں دم خم نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔پی ڈی ایم والے جن کو دھمکا رہے تھے اب ان کی محنت کر رہے ہیں۔محمود اچکزئی کے تو ایرانی انٹیلی جنس سے بھی تعلقات ہے۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ کچھ دیر پہلے مجھے کسی نے خبر دی ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں میں خود وزیراعظم بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ پر تو پابندی ہے وہ کہتے ہیں سب پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ۔ واضح رہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جب کہ وزیراعظم کی بھی پوری کوشش ہے کہ ہر صورت میں نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔
خاص طور پر نواز شریف کی حالیہ تقاریر کے بعد حکومت انہیں واپس لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے خود برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

1 min ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

12 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

20 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

27 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

31 mins ago