متحدہ عرب امارات ؛ ابو ظہبی میں مقیم غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کا اعلان

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ابوظہبی میں مقیم غیر مسلم تارکین کے لیے خصوصی فیملی قوانین متعارف کرادیئے ، شیخ خلیفہ بن راشد آل نہیان نے نئے قانون کی منظوری دے دی . خلیج ٹائمز کے مطابق ریاست ابوظہبی میں نافذ ہونے والا قانون غیر مسلموں پر لاگو ہوگا جس میں عالمی قانونی شقوں پر عمل کیا جائے گا ، نیا قانون نافذ کرنے کا مقصد ریاست میں مقیم غیرمسلموں کے حالات سے ہم آہنگی اور ملک میں قیام کے دوران ان کے عائلی معاملات کو سلجھانا ہے .

اس ضمن میں سکریٹری اور قانونی مشیر ابوظہبی عدلیہ یوسف سعید العبری نے بتایا کہ ریاست ابوظہبی میں مقیم غیر مسلموں کے لیے نافذ ہونے والا عائلی قانون اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہے ، اس قانون کو انتہائی غور فکر کے بعد تیار کیا گیا ہے جس کے تحت غیر مسلموں کے لیے عائلی قوانین کے لیے عدلیہ کے تحت الگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں عدالتی کارروائی عربی اور انگریزی زبان میں ہوگی . انہوں نے بتایا کہ نئے عائلی قوانین میں 20 سے زائد دفعات کو شامل کیا گیا ہے ، جو نجی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں ، غیر مسلموں کے لیے نافذ کیے جانے والے قانون کی ایک شق شادی بیاہ اور طلاق کے قوانین پر مشتمل ہے ، اس کی دوسری شق زوجین کے حقوق اور واجبات کے متعلق ہے جس میں طلاق کی صورت میں جائیداد کی تقسیم اور مالی معاملات ہیں جب کہ نئے قانون کی تیسری شق میں طلاق کے بعد بچوں کی کفالت کے معاملات کو شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نئے قانون کے چوتھی شق وصیت اور ترکہ سے متعلق ہے جس کے تحت اب یو اے ای میں مقیم کسی بھی غیرمسلم کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی پوری جائیداد یا اس میں سے کچھ حصہ کسی کے نام کردے . . .

متعلقہ خبریں