متحدہ عرب امارات ؛ ابو ظہبی میں مقیم غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کا اعلان

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ابوظہبی میں مقیم غیر مسلم تارکین کے لیے خصوصی فیملی قوانین متعارف کرادیئے ، شیخ خلیفہ بن راشد آل نہیان نے نئے قانون کی منظوری دے دی ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ریاست ابوظہبی میں نافذ ہونے والا قانون غیر مسلموں پر لاگو ہوگا جس میں عالمی قانونی شقوں پر عمل کیا جائے گا ، نیا قانون نافذ کرنے کا مقصد ریاست میں مقیم غیرمسلموں کے حالات سے ہم آہنگی اور ملک میں قیام کے دوران ان کے عائلی معاملات کو سلجھانا ہے ۔
اس ضمن میں سکریٹری اور قانونی مشیر ابوظہبی عدلیہ یوسف سعید العبری نے بتایا کہ ریاست ابوظہبی میں مقیم غیر مسلموں کے لیے نافذ ہونے والا عائلی قانون اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہے ، اس قانون کو انتہائی غور فکر کے بعد تیار کیا گیا ہے جس کے تحت غیر مسلموں کے لیے عائلی قوانین کے لیے عدلیہ کے تحت الگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں عدالتی کارروائی عربی اور انگریزی زبان میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ نئے عائلی قوانین میں 20 سے زائد دفعات کو شامل کیا گیا ہے ، جو نجی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں ، غیر مسلموں کے لیے نافذ کیے جانے والے قانون کی ایک شق شادی بیاہ اور طلاق کے قوانین پر مشتمل ہے ، اس کی دوسری شق زوجین کے حقوق اور واجبات کے متعلق ہے جس میں طلاق کی صورت میں جائیداد کی تقسیم اور مالی معاملات ہیں جب کہ نئے قانون کی تیسری شق میں طلاق کے بعد بچوں کی کفالت کے معاملات کو شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نئے قانون کے چوتھی شق وصیت اور ترکہ سے متعلق ہے جس کے تحت اب یو اے ای میں مقیم کسی بھی غیرمسلم کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی پوری جائیداد یا اس میں سے کچھ حصہ کسی کے نام کردے۔

Recent Posts

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

1 min ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

4 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

7 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

10 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

17 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

23 mins ago