خاتون نے سگے بھتیجے پر زیادتی کا الزام لگا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے بھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالا کے علاقے اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے سگے بھتیجے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کا بھتیجا شوکت اسے اوطاق پر لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میں دہائی دیتی رہی کہ ظلم مت کرو لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالااور جب واقعہ کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے۔
خاتون نے کہاکہ بھتیجا زیادتی کے بعد منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے کہاکہ زبان کھولنے پر وہ مجھے قتل کردے گا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاون پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

سرجائی ٹاؤن علاقے تیسئرٹاؤں لیاری نالہ ایریا کے علاقے میں گزشتہ روز 10 سالہ معصوم سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان اللہ رکھیو اور منیر بنگالی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایاکہ متاثرہ بچی کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، متاثرہ بچی نے جمعے کے روز اپنی والدہ کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا ، پولیس کے مطابق جس کے بعد والدین اور دیگر رشتہ دار بچی کو تھانے لیکر آئے۔پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور و اسکے ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

5 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

10 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

15 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

15 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

28 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

31 mins ago