عمران خان تین سالوں سے چینی مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تین سالوں سے عمران خان چینی مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حسان خاورکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترم آپ کی جھوٹی پریس کانفرنسز سے چینی کا ریٹ نہیں کنٹرول ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یکم نومبر سے کرشنگ کا کہا تھا مگر اب یہ کرشنگ 15 دن کے لیے مزید ملتوی کی گئی ہے ، پاکستانی عوام آج حکومت کے غلط اور تاخیر سے ہونے والے فیصلے کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ شوگر مافیا کے لوگ آپ کے وزیر اعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں ، تین سالوں سے عمران خان چینی مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں ، شوگر مافیا کو 5 ارب کی سبسڈی عثمان بزداراور مخدوم ہاشم نے اپنے ہاتھوں سے دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مال مفت سے مستفید ہونے والوں میں جہانگیرترین،خسرو بختیار اور اتحادی سرفہرست ہیں ، تین سالوں میں شوگر مافیا نے 265 ارب کا قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ، یہ 265ارب کا ڈاکہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے جہانگیرترین ، خسرو بختیار اور مونس الٰہی کی شوگر ملز نے ناجائز منافع کمایا ، عمران خان ڈیڑھ سال سے شوگر مافیا ،شوگر مافیا کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جھوٹے کیسز میں گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن جہانگیرترین سے بجٹ پاس کروانے کےلئے ایف آئی اے عدالت میں لکھ کردیتا ہے ہمیں جہانگیرترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ، جہانگیرترین پر کیس بھی چل رہا تھا اور حکومت نے انہی دنوں جہانگیرترین سے یوٹیلٹی اسٹورز کےلیے لاکھوں ٹن چینی بھی خریدی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا کہنا تھا کہ چینی کا بحران پہلے بھی آیا اور اسکو حل بھی کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تین دنوں میں ساڑھے تین لاکھ کے جرمانے، 18 ایف آئی آراور 63 گوداموں کو سیل کیا ہے۔

حسان خاور نے کہا تھا کہ کچھ شوگر ملز نے رضاکارانہ طور پر چینی حکومت کو فراہم کرنے کا کہا ہے، 21 ہزار کے قریب چینی کے بیگ تین دنوں میں قبضے میں لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں 1 لاکھ ٹن کا اسٹاک پنجاب کے پاس موجود ہے، اس وقت چینی کی کوئی قلت نہی۔

حسان خاور نے کہا تھا کہ اپوزیشن عوام کے مسائل پر سیاست نہ کرے، 15 نومبر میں جنوبی پنجاب سے کرشنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھتے ہوئے سب کو نظر آتی ہے، حکومت لوگوں کے ساتھ ہے۔

حسان خاور نے مزید کہا تھا کہ بار بار مسئلہ تب ہوتا ہے جب حکومت اور مافیا ایک پیج پر نہیں ہوتے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے…

1 hour ago

سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور…

2 hours ago

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافے، ٹیکس چوری پر شوگر ملز و ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف…

2 hours ago

عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

2 hours ago

ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…

2 hours ago

ہونڈا سٹی کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…

3 hours ago