خورشید شاہ کی چینی سے متعلق بڑی پیشگوئی

(قدرت روزنامہ)پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ڈالر کیسے اوپر گیا یہ ابھی آپ کو پتہ نہیں چلے گا، ڈالر دو سو کراس کرے گا چینی بھی دوسو تک لے جائیں گے۔

سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کو مار کر رکھ دیا ہے، چینی مافیا کون ہے؟ سب جانتے ہیں، کوئی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیڑول کی قیمت کا موازنہ یورپ سے کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کی اوسط انکم دیکھیں اور وہاں کے لوگوں کی انکم دیکھیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ جس نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا ان کو دیکھا جائے کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم اور پی پی کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، سیاست میں کوئی چیز آخر نہیں ہوتی،میرے سب سے تعلقات ہیں میں بات کروں گا۔

واضح رہےکہ شہرِ قائد میں دیگر اشیائے خوردونوش میں چینی کی قیمت بدستور150 روپے فی کلو پربرقرار ہے۔

شہرمیں چینی کی قیمت 145 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی 138 سے 140 کے درمیان فروخت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے پربرقرارہے۔

بلوچستان میں چینی 140 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے متوسط طبقے اور کم آمدن والے خاندانوں کا جینا محال کردیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ ایک برس کے دوران قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

2 mins ago

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام…

12 mins ago

کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں…

20 mins ago

کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت…

29 mins ago

کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل…

38 mins ago

‘دھوم 4’ میں رنبیرکپور کی انٹری، ابھیشیک بچن آؤٹ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں اداکار…

49 mins ago