اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم
کامیابیوں کا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 11 نومبر کو آسٹریلیا سے ہو گا اور پوری قوم نے بابر اعظم الیون سے امیدیں باندھ لی ہیں کہ اس بار ٹرافی گرین شرٹس کا ہی مقدر بنے گی۔قوم کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی پرجوش اور پرامید ہیں کہ اگر قوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو اس بار قوم کو جیت کی خوشیاں دیں گے۔اس حوالے سے قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آگے بڑھتے رہیں، ایک وقت میں ایک قدم آگے۔قومی ٹیم میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ خواب کو زندہ رکھنے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہم سے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔آصف علی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ آصف علی اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ میں قوم کو اس وقت اپنی خوشی کا اظہار کر کے دکھاؤں گا جب ہم ٹرافی جیت جائیں گے۔شعیب ملک نے گزشتہ روز میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پوری ٹیم کے نام کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ چلو لڑکو، تم یہ کر سکتے ہو، ان شاء اللہ۔
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…