واٹس ایپ نے کونسی بڑی مشن پر کام شروع کردیا۔۔۔واٹس صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ
نے گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات دینے پر کام شروع کردیا۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے۔واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

12 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

24 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

34 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

56 mins ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago