پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کی وفات سے متعلق اہم واقعات منظر عام پر۔۔۔اب تک کی بڑی سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق
نے2007کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران کوچ باب وولمر کی وفات سے متعلق اہم واقعات سے پردہ اٹھادیا ۔جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں انضمام الحق نےکہا کہ وولمرکی وفات ہوئی تو کئی افواہیں گردش کرتی رہیں، ہماری ٹیم پر شک کیا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ وفات سے پہلےچھوٹے اورلمبے قد کےدولوگ کمرےمیں گئے تھے۔۔سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان میری اورباب وولمر کی میٹنگ ہوتی رہتی تھی مگر میں اتفاق سے کبھی وولمر کے کمرے میں گیا ہی نہیں۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ وفات کے بعد پوری ٹیم کو الگ جزیرے پر منتقل کردیا گیا گیا۔سابق کپتان انضمام الحق نے ڈریسنگ روم کے خراب ماحول کو بھارت کی ورلڈکپ میں شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔اس کے علاوہ بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ جب کپتان ایونٹ سے پہلےکہہ دے کہ ورلڈکپ میں کپتانی چھوڑ دوں گا تو مطلب ہے کچھ گڑبڑ ہے جبکہ بھارت کے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انضمام الحق نےکہا کہ ہمیں پہلے6اوورز میں تیز کھیلنا ہوگا جبکہ بڑی ٹیموں کےخلاف آخری5اوورزمیں زیادہ رن نہیں بنیں گے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ اب ویرات کوہلی ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے لے گا،کوہلی اب ون ڈے اور ٹیسٹ کیلئے توانائی بچائےگا۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

1 min ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

14 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

14 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

25 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

39 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

50 mins ago