سائنسی ماہرین کا نیا تجربہ کامیاب۔۔۔ہاتھیوں کی آوازوں اور رویوں کو سمجھنے کے لئےدنیا کی پہلی آن لائن لائبری تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دس برسوں کی محنت کے بعد ہاتھیوں کی آوازوں
اور ان کے رویوں کو سمجھنے کے لیے ویب سائٹ تیار کرلی گئی ہے۔ایلیفنٹ وائسِس نامی ویب سائٹ پر سائنسی طور پر مستند معلومات رکھی گئی ہیں جو ایتھنوگرام کی صورت میں ہاتھیوں کے رویوں کی پوری تفصیل فراہم کریں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی انسانوں کی طرح اپنی خوشی، غم، اداسی اور تنہائی کا اظہار کرتے ہیں، لیکن انسان ان کے دانتوں کی تجارت کرنے کے لیے انہیں بے دردی سے نشانہ بناتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ہاتھیوں کی تحفظ کے لیے اس انتہائی ذہین جانور کو سمجھا جائے۔ویب سائٹ پر ہاتھیوں کی آوازوں اور ان کے مطلب کا مکمل ڈیٹا بھی موجود ہے۔ یہاں تک کہ جب ہاتھی تنہا ہو تو اس کا اظہار کیسے کرتا ہے اور جب وہ ایک غول میں ہوں تب ان کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔اس لائبریری کے ذریعے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ ہاتھی ایک دوسرے کو پیغام پہنچانے کے لیے کون سا ذریعہ استعمال کرتے ہیں، یا وہ کب کیا احساسات محسوس کرتے ہیں اور اس کا اظہار کیسے کرتے ہیں، حتی کہ اس میں ہاتھیوں کے رویوں کی چھوٹی چھوٹی معلومات بھی درج کی گئی ہیں۔

Recent Posts

ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا…

14 mins ago

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

8 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

8 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

8 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

8 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 hours ago