پاکستانی ٹیم کے یو اے ای میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر گزشتہ پانچ سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے . پاکستان نے 2016ء سے اب تک یو اے ای کے میدانوں میں 16 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فاتح رہا ہے .

بطورِ کپتان بابراعظم اب تک یو اے ای میں ایک بھی میچ نہیں ہارے . پاکستان کا اگلا جوڑ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا سے پڑے گا . پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے میچ کے دوران جب ٹی وی سکرین پر اعداد و شمار دکھائے گئے تو کمنٹیٹر بایزید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین ضرور چاہیں گے کہ گرین شرٹس اپنے ریکارڈ کو 18 تک لے جائیں ، یعنی سیمی فائنل اور فائنل بھی جیت جائیں اور اپنا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھیں . . .

متعلقہ خبریں