ن لیگ نے حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جی این این نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کے خلاف سیاسی ماحول کو گرمانے کے لیے مریم نواز شہباز شریف کے ہمراہ میدان میں ہوں گی۔موجودہ حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک مسلم لیگ ن کی تیاریاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔
عوامی سطح پر سیاسی ماحول کو گرمانے اور جارحانہ سیاست کا کردار مریم نواز ادا کریں گی۔ملک بھر میں عوامی سطح پر احتجاجی جلسے یا لانگ مارچ ہوں گے جن سے مریم نواز خطاب کریں گے۔ان ہاؤس تبدیلی یا پارلیمانی اور انتخابی سیاست کا کردار پارٹی کے صدر شہباز شریف کے سپرد ہو گا۔مہنگائی کے حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے لیے ن لیگ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے قیادت نے تمام ضلعی و تحصیل کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہیں۔ارکان اسمبلی اور عہدیدار اپنے اپنے علاقوں میں مہنگائی اور بیروزگاری کے ایشو پر لوگوں کو تیار کرے۔حکومت کے خلاف متوقع لانگ مارچ کیلئے لیے ہر حلقے سے 200 لوگوں کو لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو رزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہونگے ،اپوزیشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدار ت اجلاس پیر کی شام چار پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں اپوزیشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز نے بتایاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ، عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جار ی رہے گی ۔

Recent Posts

ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا…

15 mins ago

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

8 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

8 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

8 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

8 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 hours ago