انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دینگے،شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہیکہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے۔ ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان بھرکے تاجر مجھے ملنے آئے تھے، تاجروں کو کہا کہ ٹیکس تو ہم سب نے دینا ہے کیونکہ اگرآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کو ووٹ کا بھی کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام

ٹیکس ہم نکال دیں گے، ہم جبر نہیں کریں گے التجا کریں گے کہ ٹیکس دے دیں۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای اور آئی ٹی سیکٹر میں لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے تو ہم دیں گے۔ بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرنے کرنے کی ضرورت ہے؟ جس پر مشیر خزانہ نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے ایف بی آر میں آج کا کام پرسوں ہو تا ہے ۔ کیا گیس سبسڈی بھی ختم کی جار ہی ہے کے ایک سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر توانائی سے رابطہ کریں۔ چینی سے متعلق سوال پر مشیر خزانہ جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

Recent Posts

ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا…

12 mins ago

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

8 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

8 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

8 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

8 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 hours ago