6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پورے دنیا نے سراہا، اس حکمت عملی کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔وفاقی

وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی صنعتیں بحال ہو چکی ہے، تعمیراتی شعبہ پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے، ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان اور صنعتوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔

Recent Posts

ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا…

14 mins ago

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

8 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

8 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

8 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

8 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 hours ago