تحریک لبیک کے بعدانصار الاسلام’ پر بھی پابندی ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کے سامنے جھک گئی ،محکمہ داخلہ نے بالا آخر انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔ کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی، محکمہ داخلہ نے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے ود ڈرا کر لیا ہے۔واضح رہے کہ انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی مبینہ عسکری تنظیم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کے لئےبھیجی گئی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘کابینہ نے 6 نومبر 2021 کو داخلہ ڈویژن سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا جو رولز آف بزنس کے رول 17 ون بی اور 19 ون کے تحت تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کے لیے بھیجی گئی تھی, کابینہ نے سمری کے پیراگراف نمبر 8 پر دی گئی تجویز کی منظوری دیدی ہے ۔

Recent Posts

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

2 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

7 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

18 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

31 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

37 mins ago

لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں…

40 mins ago