اٹھارہ سال کی عمر میںگھر چھوڑ کر جانے والےشخص نے 24 سال بعد اپنے بھائی کے ساتھ ملنے پر کونسا حیران کن کام کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں

اٹلی (قدرت روزنامہ)اٹلی میں 24 سال تک اپنے گمشدہ بھائی کو ڈھونڈنے والے شخص کو بھائی کا سراغ اس وقت ملا، جب اس کا بھائی چاقو لہراتا ہوا اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا . مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ مارٹن گزشتہ 24 سال سے اپنے بھائی آئیوو کی تلاش میں تھا، اس نے کئی اخبارات میں اشتہارات دیے لیکن بھائی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہا .

آئیوو باپ کے مرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا . پھر ایک رات اچانک ایک حملہ آور اس کے گھر میں داخل ہوا اور چاقو سے اس پر حملہ کردیا، خوفزدہ مارٹن نے چلا کر پوچھا کہ وہ کون ہے اور کیا چاہتا ہے، جس پر حملہ آور نے بتایا، میں تمہارا بھائی ہوں کیا تم نے مجھے پہچانا نہیں؟ مارٹن اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں موجود ہے جبکہ آئیوو کو گرفتار کیا جاچکا ہے . مارٹن کے وکیل کے مطابق آئیوو ممکنہ طور پر جائیداد کی تقسیم پر نالاں تھا، مارٹن جس گھر میں رہائش پذیر تھا وہ ان دونوں کے باپ نے مارٹن کو دے دیا تھا . تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ اس قسم کے معاملات کے حل کے لیے لوگ وکیل کی مدد لیتے ہیں، 2 دہائیوں تک غائب رہنا اور پھر ایک رات اچانک چاقو کے ساتھ نمودار ہونا اس مسئلے کا حل نہیں . گھر سے جانے کے بعد آئیوو غربت میں زندگی بسر کر رہا تھا اور یقیناً وراثتی گھر سے محروم ہونے کا غصہ لیے بیٹھا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ آئیوو نے اپنے بھائی پر چاقو سے پے در پے کئی وار کیے لیکن اس بات کا خیال رکھا کہ کوئی وار جان لیوا ثابت نہ ہو . کیس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد آئیوو کی زندگی کا فیصلہ ہوگا . . .

متعلقہ خبریں