اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو کامیاب ازدواجی زندگی کا کوئی بھی فارمولا آج تک سامنے نہیں آسکا ہے اور کوئی بھی حتمی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ میاں بیوی کی عمروں میں کتنا فرق ہو جو شادی کو کامیاب کر سکے- مگر ایک عام تاثر جو کہ ہمارے معاشرے میں موجود ہے اس کے مطابق شادی کے لیے عورت کی عمر مرد کے مقابلے میں کم ہونا بہتر ثابت ہوتا ہے- شوبز سے جڑے لوگوں میں بھی کئی جوڑے ایسے ہیں جن میں میاں بیوی کی عمروں کے درمیان فرق کافی زیادہ ہے یہاں تک کہ اس فرق کو دیکھ کر لوگ عجیب عجیب تبصرے بھی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں-
1: بابر خان
اداکار بابر خان کی پہلی شادی اداکارہ ثنا خان کے ساتھ ہوئي تھی جو ایک ٹریفک حادثے کے سبب ہلاک ہو گئی تھیں اور ان کی موت نے بابر خان کو بہت اپ سیٹ کر دیا تھا- اس کے بعد ان کے گھر والوں نے انکی شادی ان کی کزن بسمہ خان سے کروانے کا فیصلہ کیا جو کہ شادی کے وقت یعنی 2015 میں صرف پندرہ سال کی بچی تھیں اور نویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں اور ان کے اور بابر خان کی عمروں میں چودہ سال کا فرق تھا مگر عمر کے اس فرق کے باوجود یہ جوڑا ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں-
2: شعیب اختر
شعیب اختر کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے کیرئیر کے دنوں میں کام کی وجہ سے شادی کا فیصلہ نہ کر سکے اور ریٹائرمنٹ کے بعد جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اس وقت ان کی عمر 44 سال تھی- مگر انہوں نے شادی کے لیے جس لڑکی کا انتخاب کیا اس کا نام رباب تھا اور شادی کے وقت وہ صرف 20 سال کی تھی یعنی ان کے اور شعیب اختر کے درمیان 24 سال کا فرق تھا ، اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نوازہ ہے اور عمر کے اس فرق کے باوجود یہ جوڑا پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہا ہے-
3:گوہر ممتاز
پاپ بینڈ جل کے لیڈ سنگر گوہر ممتاز نے بھی اپنے کیرئير کے پیچھے اپنی شادی کو کافی لیٹ کر دیا یہاں تک کہ ان کو انعم احمد پسند آگئيں- شادی کے وقت گوہر ممتاز کی عمر 38 سال تھی جب کہ انعم احمد کی عمر 26 سال تھی اور ان دونوں کی عمر میں بارہ سال کا فرق تھا اس جوڑے کی شادی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں-
4: وسیم اکرم
ویسم اکرم کی پہلی شادی ہما مفتی کے ساتھ ہوئی تھی جن کے ساتھ انہوں نے پندرہ سال گزارے اور ان سے ان کے دو بیٹے بھی تھے مگر 2009 میں ایک طویل بیماری کے بعد وہ وسیم اکرم سے جدا ہو گئیں- جس کے بعد 2013 میں وسیم اکرم نے اپنی آسٹریلین گرل فرینڈ شنیرا سے شادی کا فیصلہ کیا شادی کے وقت وسیم اکرم کی عمر 53 سال تھی جب کہ شنیرا کی عمر 36 سال تھی اور اس طرح ان دونوں کی عمروں میں تقریباً سترہ سال کا فرق ہے اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نوازہ ہے- شنیرا نے شادی کے وقت اسلام قبول کر لیا تھا اور شادی کے بعد انہوں نے مستقل پاکستان میں ہی رہائش اختیار کر کے پاکستان کو اپنا گھر بنا لیا ہے اور آئے دن اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی رہتی ہیں-
5: سید نور
ہدائتکار اور پروڈیوسر سید نور کی اور معروف اداکارہ صائمہ کی محبت کے چرچے ایک طویل عرصے تک شو بز کے حلقوں میں گردش کرتے رہے یہاں تک کہ سید نور کی فلموں میں صائمہ کے علاوہ کسی اور ہیروئن کا کام کرنا نا ممکن ہو گیا- اس دوران اس محبت کرنے والے جوڑے نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کیا یہ سید نور کی پہلی شادی نہ تھی وہ اس سے قبل بھی معروف مصنفہ رخسانہ نور سے شادی کر کے کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے تھے- مگر بلاآخر 2007 میں اداکارہ صائمہ نے میڈیا کے سامنے اپنی اور سید نور کی شادی کو تسلیم کر لیا اس جوڑے کی عمروں میں بھی بڑا فرق موجود تھا اور سید نور صائمہ سے عمر میں 16 سال بڑے تھے-
6: سلمان شیخ عرف مانی
خوبصورت جوڑا حرا اور مانی لوگوں کے لیۓ ایک مثالی جوڑا قرار دیا جاتا ہے اور ان کے درمیان محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے- ان دونوں کو اللہ نے محبت کرنے والے دو بیٹوں سے بھی نوازہ ہے مگر اس جوڑے کی عمروں کے درمیان بھی ایک بڑا فرق موجود ہے اور حرا مانی سے عمر میں تیرہ سال چھوٹی ہیں-
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…