ٹی ایل پی کا وزیرآباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

وزیر آباد(قدرت روزنامہ)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وزیر آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹی ایل پی کے پیر سید سرور حسین شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیر آباد سے اب ہم دھرنا ختم کرکے واپس مسجدرحمتہ للعالمین جائیں گے۔اس سے قبل آج وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے مظاہرین وزیر آباد میں اللّٰہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر آج 11ویں روز بھی موجود تھے، جبکہ چناب کے پل پر ایک ٹریک پر ٹریفک بحال، دوسرا ٹریک بند تھا۔وزیر آباد میں دھرنے کے سبب انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا تھا جبکہ معمولات زندگی بھی شدید متاثر تھے۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

8 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

12 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

22 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

42 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

48 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

50 mins ago