دورہ پاکستان کی خوشخبری سنانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ’ نک ہوکلے ‘ نے بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ صوبائی اور وفاقی عہدیداروں سے بھی بات چیت کرے گا ، ملاقاتوں میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کورونا سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

اے اے پی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین نک ہوکلے نے کہا کہ ہم تین مہینوں میں کام کریں گے ،ہم تمام ایجنسیوں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے تاکہ سیکیورٹی پروگرامز کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ٹور ان تمام منصوبوں کے ساتھ مشروط ہے ، لیکن یقینی طور پر ہمارا جانے کا مضبوط ارادہ ہے ۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی ہے ، لیکن جیسا ہم ہمیشہ کرتے ہیں ، اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہو گی ۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سالوں کے بعد پاکستان آ رہی ہے ، اس سے قبل آسٹریلیا نے 1998-99 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جسے مارک ٹیلر کی پشاور میں 334 رنز کی ناقابل شکست اننگ سے یاد رکھا جاتا ہے ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے سیریز میں شکست دیدی تھی ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago