لاڑکانہ: وڈیرے کے ہاتھوں خاتون کا قتل، ام رباب مظلوم خاندان کی آواز بن گئیں

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)سندھ کے سرداری نظام کے خلاف برسر پیکار ام رباب لاڑکانہ میں بااثر سردار کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون فہمیدہ سیال کے مظلوم خاندان کی حمایت میں کھڑی ہوگئیں۔سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ ام رباب نے مقتول فہمیدہ سیال کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ سیال کو ایک قاتل سردار نے گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ وہ قرآن پاک ہاتھ میں لے کر رحم کی درخواست کرنے سامنے آئی تھی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ کے لیے نہیں مقتولہ فہمیدہ سیال کے لواحقین کے پاس انسانیت کے لیے آئے ہیں۔ مجھے وزیراعظم اور گورنر سندھ نے یہاں بھیجا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقتول فہمیدہ سیال کا قتل پولیس کی موجودگی میں ہوا، قتل کرنے والے شہید حسین اسران کے ساتھ گاڑیاں، گارڈز ایم پی اے گہنور اسران کے تھے۔ اسران سرداروں کو سیال برادری کے دو گھر اور چند مرلہ زمین برداشت نہیں تھی۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس کی مدد سے پہلے سیال برادری کے مردوں کو لاک اپ کروایا گیا پھر خواتین کو مارا گیا۔ یہی چند سردار کبھی معافی کے کیے تو کبھی صلح کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اس دہشتگردی کے پیچھے پولیس گردی بھی شامل ہے۔ دہشتگردی کے اس واقعہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات ہی شامل نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ میں ایک زمین کے تنازع پر ایک سردار کی جانب سے فہمیدہ سیال نامی خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

Recent Posts

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

2 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

26 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago