فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو جلد ایئرپورٹ پہنچنے کا طریقہ بتا دیا

دبئی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں کیویز کی فتح کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی . ایونٹ سے باہر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایئرپورٹ جلد پہنچنے کا طریقہ بتایا ہے .

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کیلئے ایک بڑی خبر‘ . وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’اگر بھارت نمیبیا کیخلاف کھیلے جانیوالے آخری مقابلے میں 3 اوورز میں میچ ختم کردیتا ہے تو وہ ایئرپورٹ جلدی پہنچ سکتے ہیں‘ . فواد چوہدری کی اس ٹرولنگ کے بعد صارفین بھی بڑی تعداد میں اپنے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے پیش کررہی ہے جب کہ متعدد نے فواد چوہدری کے اس مشورے کو بھی ری ٹویٹ کیا . علاوہ ازیں ٹوئٹر پر 'بگ نیوز فار انڈیا' بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس کے تحت شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم کو ٹرول کررہے ہیں . واضح رہے کہ بھارت آج سپر 12 مرحلے میں اپنا آخری میچ نمیبیا کیخلاف کھیلے گا جو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا . . .

متعلقہ خبریں