کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نئے تعینات ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔

واضح رہے رواں سال 26 اکتوبر کو پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئندہ کیلئے باقاعدہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

29 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

46 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

1 hour ago