ملک بھر میں ہڑتال اور مستقل شٹر ڈاؤن،تاجر تنظیموں کا تہلکہ خیز اعلان

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری تاجروں کو ذخیرہ اندوزی کے نام پر ہراساں کرکے دکانوں کو سیل کرنا، گرفتاریاں اور جرمانے کرنے کے علاوہ آئے روز بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کیخلاف ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 نومبر بروز سوموار ملک گیر ہڑتال کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ آئے روز تاجروں پر لگائے جانیوالے ٹیکسوں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں اب اپنے حق کیلئے ہم احتجاج کیساتھ ساتھ شٹر ڈاؤن کرنے پر غور کررہے ہیں جس کیلئے 29نومبر کی تاریخ پر غور کیا جارہا ہے تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیکر حتمی فیصلہ کیا جائیگا 29 نومبر کی ہڑتال مکمل ہڑتال ہوگی جس میں ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مستقل شٹر ڈاؤن رکھنے پر مشاورت کا عمل مکمل کیا جائیگا . .

.

متعلقہ خبریں