وزیر اعظم عمران خان کا چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔ چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔15نومبر سےملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے آغاز کرنے کافیصلہ کیا

گیا ہے اور کرشنگ قوانین پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب رجسٹریشن آف گودام ایکٹ 2014 پرعمل یقینی بنایا جائے۔منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ پاکستان درآمدی اشیا پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات پڑرہے ہیں۔حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈغریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہیں۔صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں بھی غریب کوریلیف کی فراہمی کے لیے ہیں۔وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے جائیں، موثراورآگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔حکومت مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے چینی کی قیمتیں بڑھیں۔سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا۔ سندھ کے اختلاف سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا

Recent Posts

قائداعظم یونیورسٹی: طلبا کے 2 گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائدِ اعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے 2 گرپوں میں تصادم کے…

10 mins ago

علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین…

23 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے…

32 mins ago

سابق دوست موجودہ سیاسی حریف: علی امین اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کیسی رہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیے جانے کے…

46 mins ago

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر…

57 mins ago

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: پاکستان کی کتنی جامعات ٹاپ 500 میں شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 کے ٹاپ 500 اداروں میں صرف ایک جامعہ…

1 hour ago