شعیب اختر سے تلخ کلامی،ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار قرار، پی ٹی وی نے معطل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سرکاری ٹی وی ’’پی ٹی وی ‘‘ کی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز معطل ہو چکے ہیں .

نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان کو قصور وار قرار دیا ہے . انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں . دوسری جانب سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان سے تلخ کلامی کے معاملے کے بعد شو چھوڑنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا تھا . ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ تم اپنی عزت مت گراؤ اور شو چھوڑ دو . خیال رہے کہ شعیب اختر نے معاملے پر کہا تھا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا . استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے . بعد ازاں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی . علاوہ ازیں قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے . اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا . ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو . انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا . اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے . واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا ایک اور مقف سامنے آیا ہے . انہوں نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا اکائونٹ کی زینت بنایا جس میں انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور اس دن اچانک پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بتایا . شعیب اختر نے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا . استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے . شعیب اختر کا موقف ہے کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا . انہوں نے کہا کہ میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہٰذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا . . .

متعلقہ خبریں