اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12کے مرحلے میں پاکستان نے اپنا آخری میچ سکاٹ لینڈ سے 72رنز سے جیت کا ناقابل شکست رہا اورگزشتہ پانچ سال سے عرب امارات میں ناقابل شکست رہنے کی پوزیشن کو برقرار رکھا ۔ پاکستان نے 2016سے اب تک 16میچز کھیلے اور ان تمام میں فتح حاصل کی ۔ بابر اعظم نے بطور کپتان کو میچ بھی ہاتھ سے نکلنے نہیں دیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی مابین سیمی فائنل کا ٹاکرا 11نومبر کو ہو گا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی
ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں اب تک بابر اعظم نے 264 رنز بنالیے ہیں۔بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز کےدوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلاجے وردھنیکا ریکارڈ توڑ دیا۔ مہیلاجے وردھنے نے 2012 ورلڈ کپ میں بطور کپتان 201 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ بابر اعظم کسی بھی ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔ بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر اعظم موجودہ ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جوز بٹلر نے اس ایڈیشن میں اب تک 240 رنز کیے ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…