کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟ وزیرمملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو کھری کھر ی سنادیں

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نوازنے کشمیرکی بیٹی بنناہوتاتوان کے گھرمودی نہ آتا،مریم نوازنہتے کشمیریوں پرپابندیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتیں،کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟انہیں کشمیرکی بیٹی بننے کاشوق ہے توساڑھیوں اورآموں کے تحفے بھول جائیں . تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کی فوٹومیں جعلسازی کی جوپکڑی گئی، مریم کے منہ سے آرایس ایس کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں نکل رہا،ان کوآزادکشمیرمیں شکست نظرآرہی ہے، حریت رہنماپابندسلاسل ہیں،مریم نوازمذمت کیوں نہیں کررہیں؟ .

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی اپوزیشن لیڈر بننے کے چکر میں ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، پورے کا پوراخاندان لندن بھاگ چکاہے، نوازشریف کوان کی کرتوتوں کی وجہ سے نکا لاگیا،نوازشریف دورمیں مسئلہ کشمیرکواہمیت نہیں دی گئی، وزیراعظم نے دنیاکے ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا . وزیر مملکت نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ ہوا،ہماری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں،اوگراکی طرف سے 11 روپے کی سمری آئی تھی،حکومت پٹرولیم لیوی کوکم کررہی ہے،اسحاق ڈاردورمیں پٹرولیم لیوی کوکم نہیں کیاجاتاتھا . انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس آمدن کانقصان اٹھاکرعام آدمی پرکم بوجھ ڈالناچاہتی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام پرکم سے کم بوجھ پڑے، حکومت عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،اپوزیشن کوچیلنج کرتاہوں بتائے کون سے پٹرولیم ٹیکسزمیں اضافہ کیاگیا . . .

متعلقہ خبریں