کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟ وزیرمملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو کھری کھر ی سنادیں

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نوازنے کشمیرکی بیٹی بنناہوتاتوان کے گھرمودی نہ آتا،مریم نوازنہتے کشمیریوں پرپابندیوں کی مذمت کیوں نہیں کرتیں،کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟انہیں کشمیرکی بیٹی بننے کاشوق ہے توساڑھیوں اورآموں کے تحفے بھول جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کی فوٹومیں جعلسازی کی جوپکڑی گئی، مریم کے منہ سے آرایس ایس کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں نکل رہا،ان کوآزادکشمیرمیں شکست نظرآرہی ہے، حریت رہنماپابندسلاسل ہیں،مریم نوازمذمت کیوں نہیں کررہیں؟ ۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چچا بھتیجی اپوزیشن لیڈر بننے کے چکر میں ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، پورے کا پوراخاندان لندن بھاگ چکاہے، نوازشریف کوان کی کرتوتوں کی وجہ سے نکا لاگیا،نوازشریف دورمیں مسئلہ کشمیرکواہمیت نہیں دی گئی، وزیراعظم نے دنیاکے ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ ہوا،ہماری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں اب بھی سب سے کم ہیں،اوگراکی طرف سے 11 روپے کی سمری آئی تھی،حکومت پٹرولیم لیوی کوکم کررہی ہے،اسحاق ڈاردورمیں پٹرولیم لیوی کوکم نہیں کیاجاتاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس آمدن کانقصان اٹھاکرعام آدمی پرکم بوجھ ڈالناچاہتی ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام پرکم سے کم بوجھ پڑے، حکومت عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،اپوزیشن کوچیلنج کرتاہوں بتائے کون سے پٹرولیم ٹیکسزمیں اضافہ کیاگیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago