ہم تھکے ہوئے تھے، انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے انڈین ٹیم ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بھارتی ٹیم بائیو سکیورببل میں ہے، پورا سٹاف اور ٹیم ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہے، واضح رہے کہ منیب بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں

ناکام ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سے طنزیہ انداز میں سوال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ’واک اوور‘ سے ’گیم اوور‘ ہوگیا۔انہوں نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاجی! ہن سکون ہے؟ خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔واضح رہے کہ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں جگہ بنانا پہلے ہی مشکل تھا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے پاس ایک آخری امید باقی تھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی۔تاہم، گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔ اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کے اس پْرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردّعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بیحد پسند کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

1 min ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

9 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

12 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

34 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

47 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago