دبئی(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، انگلش بلے باز جیسن روئے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل سے پہلے جیسن روئے کے فٹ ہونے کی امید تھی تاہم اب انگلینڈ نے جیسن روئے کی میگا ایونٹ
سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔دوسری جانب انگلینڈ نے جیسن روئے کے متبادل کے طور پر جیمز ونس کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ساتھ ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں۔واضح رہے انگلینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسرا دچھکا لگا ہے، اس سے پہلے فاسٹ بولر ٹیمل ملز بھی ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…