متحدہ عرب امارات ؛ کام کے دوران زخمی ہونے پر کارکن کو 2 لاکھ 50 ہزار درہم ‏معاوضہ دینے کا حکم

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں کام کے دوران زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہونے والے کارکن کو 2 لاکھ 50 ہزار درہم ‏معاوضہ دینے کا حکم سنا دیا گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی کورٹ فار فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کلیمز نے ایک مزدور کی درخواست پر ‏فیصلہ سنایا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ شخص ابوظہبی میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب اونچائی سے گرِ کر زخمی ہوا اور ‏زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ، چوٹ کی وجہ سے کارکن کے چلنے کی صلاحیت بھی تقریباً 30 فیصد تک متاثر ہوئی اورکارکن اس چوٹ کے باعث ‏زندگی بھر کیلئے تعمیراتی کارکن کے طور پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتا ۔
بتایا گیا ہے کہ مزدور جس تختے پر کھڑا تھا اس کی اونچائی 10 میٹر تھی جہاں سے مزدور اچانک نیچے ٹھوس چیز پر جا گرا ، جس کے باعث مزدور کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی جو 45 فیصد مستقل معذوری کے برابر ‏ہے ۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو خوشخبری سنادی ، پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی ملازمین جو کہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں وہ اب 5 برس کے لیے یو اے ای کا اقامہ حاصل کرسکتے ہیں ، ایسے افراد اپنے اہل خانہ کیلئے بھی اقامہ حاصل کرانے کے اہل ہوں گے اس کے لیے انہیں ڈیجیٹل طریقے سے درخواست جمع کرانا ہوگی ، ریٹائرڈ ہونے والے غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے اقامے کے لیے مقرر کی جانے والی شرائط میں اہم ترین شرط مالی استطاعت کی ہے ، جس کے تحت ریٹائرڈ افراد کو کم ازکم 10 لاکھ درھم یا اس کے مساوی رقم کے ڈپازٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ، 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی ۔

اس کے علاوہ درخواست گزار کو اس بات کا بھی عہد کرنا ہوگا کہ وہ ڈپازٹ کی گئی رقم کو متحدہ عرب امارات منتقل کرے گا یا پھر یو اے ای میں سرمایہ کاری کے لیے مذکورہ رقم کو استعمال میں لایا جائے گا ، شرائط کے تحت 5 برس کا اقامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا جو ایک لاکھ 80 ہزار درہم یا اس کے مساوی ہونا چاہیئے ، اسی طرح پیشہ ورانہ تجربے کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کرنا ہوگا جو کم از کم 15 برس کا ہونا چاہیئے ، درخواست گزار کو اپنی رنگین تصویر اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی جمع کرانا ہوگی۔

Recent Posts

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

2 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

3 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

8 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

9 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

13 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

16 mins ago