وزیرا عظم عمرا ن خان نے سپیکر اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرا عظم عمران خا ن کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتحابی اصلاحات سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی امور اور قانون سازی پر گفتگو کی گئی ہے .

ملاقات کے دوران وزیرا عظم کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے پر سپیکر کی تعریف کی گئی اور حکومت واپوزیشن کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں ان کے کردارکوسراہا گیا ہے . ذرائع کے مطابق ملاقا ت میں انتخابی اور نیب اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اسد قیصر نے عمران خا ن کہ اپوزیشن سے رابطے اور تجاویز سے متعلق آگا ہ بھی کیا . . .

متعلقہ خبریں