شہرمیں دودھ کی قیمت مختلف علاقوں میں 140روپے تک پہنچ گئی ہے . ریٹیل سطح پر دودھ کی فروخت 140روپے کے حساب سے شروع کردی گئی ہے . اس قبل دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا . سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود پھرسے دودھ کی قیمت بڑھادی ہے . عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کے تعین کا حکم دے رکھا ہے . ڈیری فارمرزکے کمشنر کراچی سے مذاکرات بھی جاری تھے . کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں آنی والے تخمینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے . سفارشات پر اجلاس کے باوجود ڈیری فارمرز نے دودھ مہنگا کردیا ہے . ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیرتھا . ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن دودھ کی غیر قانونی قیمت کے ذریعے 18 کروڑ روپے یومیہ وصول کررہی تھی . پیرکوہونے والے دس روپے کے اضافہ سے یومیہ غیرقانونی وصولیوں کا حجم 23 کروڑ روپے یومیہ تک پہنچ گیا ہے . مسابقتی کمیشن نے جون 2021 میں کراچی میں دودھ کی تجارت میں فارمرز اور ہول سیلرز کی اجارہ داری کا انکشاف کیا تھا . مسابقتی کمیشن کے مطابق ڈیری سیکٹر کا کارٹل ملی بھگت سے قیمت مقرر کرتا ہے . مسابقتی کمیشن کی تحقیقات کے مطابق 120 روپے لیٹر فروخت سے ڈیری کارٹل نے ایک سال میں 47 ارب روپے کی غیر قانونی وصولیاں کیں . واضح رہے کہ صرف کراچی میں دودھ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر ہے . فی لیٹر سرکاری قیمت سے 46 روپے زائد کی وصولی کی جارہی ہے . دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مارچ 2018 میں مقرر کی گئی تھی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیری فارمرزنے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا، دودھ کی قیمت 10 روپے اضافے سے 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی . کراچی میں ڈیری فارمزنے دودھ کی قیمت میں دس رو پے اضافہ کر دیا .
متعلقہ خبریں