سائرہ اور صدف دونوں میری بیٹیاں ہیں: بہروز سبزواری

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اُن کی سابقہ بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں ہی اُن کی بیٹیاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہروز سبزواری کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سائرہ یوسف اور صدف کنول کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ’ہمارے اہلِ خانہ کے لیے سال 2020ء کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ بہت مشکل رہا ہے کیونکہ اس سال میں ہم نے بہت سے اُتار چڑھاؤ دیکھے۔‘

صدف کنول نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

بہروز سبزواری نے کہا کہ ’سائرہ میری بیٹی ہے کیونکہ وہ میری پوتی کی والدہ ہے اور میں اُنہیں بہت سپورٹ کرتا ہوں جبکہ اب اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے صدف کے روپ میں ایک اور بیٹی بھی دے دی ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ’جب سائرہ اور شہروز کی علیحدگی ہوئی تو اُس وقت میری اہلیہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کے نصیب میں جو لکھا ہے وہ ہو کر ہی رہے گا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اگر اللّٰہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا تو اس میں ہماری بہتری ہوگی، اسی وجہ سے یہ سب ہوا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہی زندگی ہے، یہاں کوئی کام اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔‘

طلاق کی وجہ صدف نہیں، شہروز سبزواری کی وضاحت

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے

اسلام آباد / راولپنڈی / پشاور(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے…

2 hours ago

منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے…

2 hours ago

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

3 hours ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

3 hours ago