بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ صارفین سے 35 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ، بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اضافہ نومبر 2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔
حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر جہاں عوام پر پٹرول بم پھینکے ہیں وہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ہائی وولٹج کے جھٹکے بھی دیدیے ہیں ۔
بجلی مہنگی کرنے سے صارفین کو اربوں روپے کا سالانہ بوجھ برداشت کرنا پڑیگا جس کے بعد جو 30 فیصد رعایت دینے کا وعدہ وزیر اعظم نے کیا ہے شاید اب وہ عوام کو بجلی کے بلوں اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی صورت میں دینا پڑیگا ۔واضح رہے کہ آئی ایم کی شرائط پر حکومت نے بجلی مزید مہنگی کی ، نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق ایسے صارفین پر نہیں ہوگا جو ہر ماہ 200 یونٹس استعمال کرتے ہیں ۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

59 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago