زرعی قوانین پر احتجاج ، اکشے کمار کی نئی فلم کی نمائش روک دی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کسانوں نے بالی وڈ کی نئی فلم ” سوریا ونشی ” کو نمائش سے روک دیا ۔ بالی وڈ سٹار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم کو نئے زرعی قوانین پر احتجاج کی وجہ سے نمائش سے روکا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں مودی حکومت میں زرعی قوانین بنانے پر کسان احتجاج کررہے ہیں اور اکشے کمار کی طرف سے کسانوں کے اس احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر ان کی فلم کو پنجاب میں نمائش سے روکا گیا ہے ۔

بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں کئی فلمی ستارےاور معروف کاروباری شخصیات نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے لیکن بالی وڈ سٹار اکشے کمار نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

احتجاج کرتے کسانوں نے بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کے 5 سینما گھرو ں میں فلم کی نمائش رکوا دی ہے ۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر زرعی قوانین معطل کئے بغیر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو آگ لگا دیں گے ۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریاونشی میں اکشے کمار ، اجے دیوگن اورکترینہ کیف سمیت کئی بڑے فنکار شامل ہیں ۔

Recent Posts

سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے…

10 mins ago

بلوچستان کا اصل فریق پہاڑوں پرہے جو ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، انوار کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہرنگ بلوچ…

14 mins ago

26اگست حملوں کیخلاف تربت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی، فوج کے حق میں نعرے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں26 آگست حملوں کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی…

21 mins ago

چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات مکمل ، مراد بلو چ صدر منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات برائے سال 2024-2026مکمل ہوگئے نتائج…

44 mins ago

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

52 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

1 hour ago